• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ججز کے خط نے بہت سے افراد کو بھی نقاب کیا، علیمہ خان

علیمہ خان : فوٹو فائل
علیمہ خان : فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان  کا کہنا ہے کہ 6 ججز کے خط نے بہت سے افراد کو بھی نقاب کیا، جب جج انصاف کے لیے کھڑے نہں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج افتخار چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلاء کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔

علیمہ خان نے کہا کہ پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

 بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہے گا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے یہ کیس چلایا جا رہا ہے، سائفر کی 9 کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟

قومی خبریں سے مزید