• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینی مشن ہالینڈ کی سیدنا امام حسنؓ کے یوم ولادت پر محفل

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) حسینی مشن ہالینڈ کے زیر اہتمام سید شباب اہل جنت نواسہ رسول جگر گوشہ بتول فرزند علی المر تضیؓ حضرت امام حسنؓ کی ولاد ت کے سلسلے میں محفل علی دی ہیگ میں شاندار جشن کا اہتمام کیاگیا۔ نظامت کے فرائض سید توصیف علی نے ادا کئے۔ سید اعجاز حسین سیفی، راجہ فاروق حیدر، زیشان حیدر نے بارگاہ امام حسنؓ میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔حسینی مشن کے عالم دین مولانا سید اسرار حسین حسنی نے فضائل امام حسنؓ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ رسول اکرمﷺ کے تربیت یا فتہ تھے، آپؓ کی زندگی تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے،اہلبیتؓ سے محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا۔ اس موقع پر سید سہیل حیدر شاہ اور سید عامر نقوی نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ مولانا سید اسرار حسین حسنی نے کشمیر ،فلسطین کی آزادی اور اسلام کی سر بلندی کیلئے دعا کی۔
یورپ سے سے مزید