• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی عبدالعزیز چشتی سمیت پانچ افراد کیلئے فریڈم آف دی بارو ایوارڈ

لندن/ لوٹن (نمائندگان جنگ) لوٹن بارو کونسل نے ’’فریڈم آف دی بارو ایوارڈ‘‘ کا ایک تقریب میں اعلان کیا۔ تقریب لوٹن ٹائون ہال میں منعقد ہوئی۔ میئر آف لوٹن یعقوب حنیف نے مختلف شعبوں میں لوٹن ٹائون کی خدمت کرنے والے افراد کو فریڈم ایوارڈ سے نوازا جن میں ڈاکٹر نازیہ خانم ، امام قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای ، جعفری فار ، ڈیرک لیڈلو اور مک ہارفرڈ شامل ہیں ۔ قاضی عبدالعزیز چشتی کا نام لیڈر آف دی لوٹن بارو کونسل ہیزل سیمنز نے ان کی کمیونٹی کے لیے خدمات پر پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا امام قاضی نے کوویڈ کے دوران باالخصوص کمیونٹی کی جس طرح خدمت کی وہ قابل تعریف ہے ۔لیڈر آف کونسل کی درخواست پر میئر آف لوٹن نے قاضی عبدالعزیز کو اسٹیج پر بلا کر اعزاز دیا۔ قاضی عبدالعزیز چشتی نے اس ایوارڈ کو فلسطین کے مظلوموں کے نام کرتے ہوئے لوٹن ٹائون کے میئر، کونسلرز ، انتظامیہ اور دیگرکا شکریہ ادا کیا۔ قاضی عبدالعزیز چشتی کے ہمراہ ان کی فیملی کے ارکان کے علاوہ کمیونٹی کے چیدہ چیدہ ارکان بھی موجود تھے جنھوں نے اعزاز کو کمیونٹی اور پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔
یورپ سے سے مزید