• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی، چار سال بعد پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار ڈنر

لاہور (خالدمحمودخالد)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز چار سال کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے لان میں یوم پاکستان کے حوالے سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا جس میں بھارت کی کئی اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارتکار، بزنسمین، صحافیوں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے سول سوسائیٹی کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پاکستان کے ناظم الامورسعد احمد وڑائچ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقعہ پر پاکستان کے روایتی کھانے پیش کئے گئے جب کہ پاکستان کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید