• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے فل کورٹ اعلامیے کے مطابق قدم اُٹھایا، عطا تارڑ

عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل
عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیہ کے مطابق قدم اٹھایا ہے، اب سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کمیشن پر تنقید کون اور کیوں کر رہا ہے؟ تنقید کرنے والوں نے شاید اعلامیہ نہیں پڑھا یا سمجھا نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 6 ججز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا، فل کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے ہم اس پر عمل کررہے ہیں۔

 عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ نیک نام اور اچھی ساکھ والے ججز  کے نام پر کون اعتراض کرے گا، اچھے طریقے سے یہ معاملات چل رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر اگر مشیر عالم، تصدق جیلانی، منظور ملک یا ناصرالملک کا نام دیا جاتا ہے تو کیا حرج ہے؟ ہو سکتا ہے کہ ان 4 ناموں میں سے کوئی ایک نام ہو۔

انہوں نے کہا کہ  ہم ایک سینئر جج یا سابق چیف جسٹس کو لگا رہے ہیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید