• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کے 18 روز، اسٹریٹ کرائمز کی 4 ہزار 450 وارداتیں، 9 خاندان اجاڑ دیئے

کراچی(ثاقب صغیر/ اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کی کمانڈ کی تبدیلی بھی شہر میں ڈاکوؤں کی کارروائیوں کو نہ روک سکی۔ ماہ صیام کے کے ابتدائی 18 روز میں اسٹریٹ کرائمزکی 4 ہزار 450 سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

 ڈکیتی مزاحمت پر 9شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 48ہو گئی۔رمضان المبارک کے 18روز میں ڈاکوؤں نے 9 گھرانے اجاڑ دئے۔

تین رمضان کو ملیر کینٹ کے قریب ڈاکوؤں نے جمیل نامی دودھ فروش کو قتل کیا،پانچ رمضان کو ڈاکوؤں نے عیسیٰ نگری میں فرحان کی جان لی۔

پاکستان بازار میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا محمد فرحان بھی اسی روز دم توڑ گیا۔دس رمضان کو اورنگی کے میں اختر میسح ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنا۔دس رمضان کو ہی ملیر کینٹ میں انجینئر شعیب شفقت کو ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

13وئں روزے کو نارتھ کراچی میں عبدالرحمان نامی نوجوان کی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا۔14 رمضان المبارک سرجانی میں موبائل فون کی خاطر ذوہیب نامی نوجوان کو قتل کیا گیا۔14 رمضان کی شام کو اورنگی ٹاون میں نازیہ نامی خاتون کو لیٹروں کی فائرنگ جاں بحق ہو گئی جبکہ 18 رمضان جو گلستان جوہر میں آن لائن ڈلیوری کا کام کرنے والا سید علی رہبر ڈاکووں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ماہ مبارک کے دوران اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر4 ہزار 450 سےزائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید