کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جنگی جرائم، نیتن یاہو بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری سے خوفزدہ، اسرائیل میں کھلبلی ۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے وزیر اعظم نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور آرمی چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کے غزہ جنگ کی وجہ سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے امکان پرگہری تشویش اور اس کےمتبادل آپشنز پرغورکا فیصلہ کیا ہے۔
براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو کے دفتر میں ان خدشات پر فوری اور سنجیدہ بحث ہوئی۔