• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون SSP رفعت بخاری کو عالمی ایوارڈ ملنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی مبارکباد

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خاتون ایس ایس پی رفعت بخاری کو اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں عالمی ایوارڈ ’’ایکسی لینس ان پرفارمنس‘‘ کیلئے منتخب ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سےمبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔ خاتون پولیس افسر ایس ایس پی رفعت بخاری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، انہیں خواتین کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری، انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ایس ایس پی رفعت بخاری کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رفعت بخاری جیسی بیٹیاں خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔انہیں ایوارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
اہم خبریں سے مزید