• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران باہمی سکیورٹی معاہدے، 2 لائزون افسران کی تقرری

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کے خلاف ہاتھ ملا لئے ،سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران باہمی سکیورٹی معاہدے پر کام جاری ہے جبکہ پاک ایران لائزون افسران کی تقرری پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے، دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون کو بہتر بنایا جا رہا ہے ،دونوں ممالک نے پاک ایران سرحد پر انسداد دہشت گردی کے لیے اپنے اپنے 2 لائزون افسران کی تقرری کر دی،روان ہفتے پاکستان اور ایران کے لائزون افسران اپنا اپنا چارج سنبھالیں گے،پاکستانی لائزون افسر پاک فوج جبکہ ایران کے لائزون افسر پاسدران انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں،دونوں افسران اپنی اپنی فوج میں کرنل رینک کے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید