• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز الزامات کی تحقیقات کیلئے وفاقی حکومت کا پانچ سے چھ ناموں پر غور

اسلام آباد (فخر درانی) وفاقی حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے لیے پانچ سے چھ ناموں پر غور کر رہی ہے۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس کمیشن کی سربراہی کریں۔ 

باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم کے ذہن میں چار نام ہیں جنہیں وہ انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانا چاہتے ہیں۔

 سابق چیف جسٹسز میں سے جسٹس (ر) ناصر الملک یا جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات کی قیادت کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی اولین ترجیح ہیں۔ 

وزیراعظم کی جانب سے جن دو دیگر ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں جسٹس (ر) مشیر عالم یا جسٹس منظور ملک شامل ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے حکومت میں موجود قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک ریٹائرڈ چیف جسٹس کا تقرر کریں اور ان سے رجوع کریں۔ تاہم آپشنز محدود ہیں کیونکہ کئی ریٹائرڈ چیف جسٹسز کے نام متنازع ہیں اور ان کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہوگا۔ 

وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ کمیشن کی سربراہی کوئی ایسا کرے جو معاشرے کے تمام طبقات کے لیے قابل قبول ہو اور کوئی ان کی دیانت پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

اہم خبریں سے مزید