• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھی ججوں کے کرب اور دکھ کو محسوس کرسکتا ہوں، شوکت صدیقی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ میرے الزامات پر تحقیقات ہوجاتی تو آج اس صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھی ججوں کے کرب اور دکھ کو محسوس کرسکتا ہوں.

تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ ہائیکورٹ کے ججوں نے بہت سنگین الزامات لگائے ہیں، اس کی تحقیقات کیلئے عام کمیشن بنانا بالکل غلط ہوگا، یہ کمیشن اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث لوگوں کو بچانے کی کوشش ہے

سپریم کورٹ کو وزیراعظم کو سمن کرکے ماتحت ایجنسیوں کے کنڈکٹ پر سوال کرنا چاہئے،وزیر اطلاعات عطاء تارڑنے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیہ کے مطابق قدم اٹھایا، کمیشن بنانا حکومت کا یکطرفہ قدم نہیں تھا۔سابق جج جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عدلیہ میں جب مداخلت کی بات کی تو سپریم جوڈیشل کونسل نے انکوائری کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا تھا، اس وقت عدلیہ اور فوج کی اعلیٰ قیادت ایک صفحہ پر تھی دونوں کے ایک جیسے مقاصد تھے۔

اہم خبریں سے مزید