• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت 279.75 سے بڑھ کر 289.49 روپے ہونے کا امکان

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ کے پہلے پندرہواڑے میں یکم اپریل 2024 سےپیٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

 اس کی بڑی وجہ ہے کہ امریکی کمپنی موگاس نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور یوں امریکی حکومت کی جانب سے موٹر اسپرٹ کی درآمد میں اضافہ کر دیا ہے اوراس کی وجہ سے عالمی منڈی میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس کی طلب کم اور رسد زیادہ ہے۔ 

حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کےلیے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہوسکتی ہے۔ 

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہوسکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہوسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ حکومت فی الوقت پٹرول اور ڈیزل کے ہر لٹر پر 60روپے لیوی لے رہی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 0.05 روپے فی لٹر لیوی کی مد میں صارفین سے اکٹھی کر رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید