• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان پارلیمنٹ کیلئے بھی پینے کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(جنگ نیوز)ملک کی پارلیمنٹ کے ارکان کیلئے بھی پینے کا پانی مضرصحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پارلیمنٹ لاجز میں 3بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں،10نمونوں میں سے ایک سیمپل پینے کے قابل تھا۔

پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا جس میں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سہہ ماہی واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز کا پانی آلودہ پایا گیا۔رپورٹ میں واٹرکولرز، اوورہیڈ ٹینک اور نلکے سے لیے گئے نمونوں کا پانی بھی غیرمحفوظ قرار دیا گیا ہے

۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں 3بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں جبکہ پارلیمنٹ لاجزمیں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید