کوئٹہ(پ ر)یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلے میں بلوچستان اسپورٹس بورڈ و ضلعی انتظامی ڈیرہ بگٹی کے زیرے اہتمام مختلف کھیلوں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،جس کا افتتاح ایم این اےسبی ڈویژن وڈیرہ میاں بگٹی اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ڈیرہ بگٹی وڈیرہ جمال خان کلپر نے کیا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین وڈیرہ جمال خان کلپر تھے ان کے ساتھ قبائلی رہنما عزت اللہ کلپر،وڈیرہ قربان علی موندرانی،وڈیرہ رکھیا خان ،فوکل پرسن آف وزیر اعلیٰ وڈیرہ شاہ محمد دیناری ،میر ضیا اللہ کلپر،ونگ کمانڈر 103 ،اسپورٹس بورڈ کے افسران و دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ محکمہ کھیل نے ایک بہترین کھیلوں کا میلہ منعقد کیا ، انہوںنے سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی محکمہ کھیل ڈیرہ بگٹی کے اسٹاف ،ایونٹس آرگنائزرز حیدر علی بگٹی محمد اظہر بگٹی عطا محمد بگٹی گل محمد بگٹی محمد آصف بگٹی ،ارشد علی بگٹی بالخصوص محکمہ کھیل کے سینئر ترین آفیسر پاکستان کے نیشنل فٹبالر بلوچستان کی شان جناب محمد ابراہیم بگٹی کا شکریہ ادا کیا۔