• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن، پی پی اور ن لیگی وفد کی خالد مقبول کے گھر آمد

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی رہائش گاہ آمد، سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کردی۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وفد میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، اعظم تارڑ اور یوسف رضا گیلانی و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔

خالد مقبول صدیقی نے وفد کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدواران کی حمایت کی یقین دہانی کروادی۔

قومی خبریں سے مزید