• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے میں 7 ایرانی فوجیوں کی شہادت پر ایران کا ردعمل

ایرانی وزیرِ خارجہ امیرعبدالہیان--- فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ امیرعبدالہیان--- فائل فوٹو

اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد ایران کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایران نے اس حملے کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیلی اقدام عالمی قوانین اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ ایرانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرے۔

ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جارح کے خلاف ضروری کارروائی کرے۔

علاوہ ازیں ایران کے وزیرِ خارجہ امیرعبدالہیان نے شامی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے، حملے پر نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پر ہوگی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ امیرعبدالہیان کا کہنا تھا کہ دانشمندی کے ساتھ وقت پر جواب دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید