• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا، انہیں زہر دینے کی تصدیق نہیں ہوئی: ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف


بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، انہیں زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اس لیے ان کے زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت اب بہتر ہے، ڈاکٹر عاصم یوسف

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت اب بہتر ہے، ان کو کچھ عرصہ پہلے طبیعت ناسازی پر کھانے پینے میں مشکل ہو رہی تھی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بانیٔ پی ٹی آئی کو بھوک لگنا بند ہو گئی تھی، اب ان کی صحت بہتر ہے لیکن بھوک معمول کے مطابق نہیں لگتی۔

قومی خبریں سے مزید