• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری گاڑی چلانے والے نوعمر لڑکے کی وحشیانہ ڈرائیونگ، کئی افراد زخمی


سرکاری گاڑی چلانے والے نوعمر لڑکے کی وحشیانہ ڈرائیونگ سے شارع فیصل پر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ شہریوں نے اس لڑکے کو پکڑ کر ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیا، لیکن اہلکاروں نے اسے چھوڑ دیا۔

شارع فیصل پر عوام کی بڑی تعداد نے کم عمر لڑکے کو پکڑا تھا، عبداللّٰہ نامی یہ بچہ سرکاری نمبر پلیٹ کے ساتھ کالے شیشے والی گاڑی چلا رہ تھا۔ گاڑی کے آگے GSF-684 اور پیچھے کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ 

15 سالہ نوجوان کئی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر آیا تھا، صدر سے لے کر شارع فیصل تک کئی لوگوں کو ہٹ کیا، کئی گاڑیوں کو سائیڈ دی اور ہوٹر بجا کر گاڑی دوڑاتا رہا۔ موٹر سائیکل گرنے سے دو سوار زخمی بھی ہوئے۔

پہلے ایک ٹریفک اہلکار نے نوجوان کو بھگانے کی کوشش کی، مشتعل شہریوں نے اسے پکڑ لیا تو مذید اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔

ٹریفک پولیس افسر آیا تو بچے کو چوکی لے جانے کا کہا، چوکی پر بااثر سرکاری افراد آئے تو ٹریفک پولیس نے سلام کر کے چھوڑ دیا۔ ٹریفک اہلکار زبردستی ثالثی کا کردار ادا کرتے رہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے خلاف کوئی چالان یا قانونی کارروائی نہیں کی گئی، واقعے سے متعلق مذید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید