• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انتخابات میں اے آئی کی انٹری، آنجہانی سیاستدانوں کے آڈیو، ویڈیو پیغامات


بھارتی انتخابات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی انٹری ہوگئی، مشہور اور معروف آنجہانی سیاست دان اپنی جماعتوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔

 2016 میں انتقال کرنے والی جے للیتا کا اپنی پارٹی کی حمایت میں نیا آڈیو پیغام ووٹر کو حیران کر گیا۔

جے للیتا کی مخالف پارٹی بھی پیچھے نہ رہی، 2018 میں انتقال کرنے والے ایم کروناندھی کا اے آئی سے بنایا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اپنے پیغام میں کروناندھی نے اپنے بیٹے اور تامل ناڈو کے موجودہ وزیر اعلیٰ کے لیے عوام سے حمایت مانگی ہے۔

تجزیہ کاروں نے آنجہانی سیاست دانوں کی آواز اور ویڈیو کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے لیے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا مشکل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ بھارتی ریاستوں میں 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید