• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی دودھ کا بینک قائم کیا جا سکتا ہے؟ اسلامی نظریاتی کونسل آج جائزہ لیگی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے۔کونسل کی گولڈن جوبلی تقریب کل ہوگی جس سے وزیر اعظم شہباز شریف خطاب کر یںگے۔آج کے اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک (Human Milk Bank) کے قیام کا اہم موضوع زیر بحث آئے گا۔ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی شادی معاہدہ ختم کر سکتی ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ زیر غور آئے گا خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی رسموں کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کےفیصلہ بھی جائزہ لیا جائیگا , بجلی چوری کے خلاف مہم میں علماء اکرام سے خطبات میں احکامات اور فتویٰ جاری کرنے کی استدعا پر بحث ہو گی لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں قادیانیوں سے متعلق متنازعہ اقتباسات اور نظرثانی کی درخواست میں عدالت کے فیصلے کے معترضہ حصہ کو غیر موثر قرار دینا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنا بھی اہم موضوع ہے۔اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ کی تقریب رونمائی بھی دوپہر 02:00بجے منعقد کی جائیگی۔

اہم خبریں سے مزید