پاکستان کا سبز ہلالی پرچم برطانیہ کے تاریخی ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرا دیا گیا، لندن میں واقع ویسٹ منسٹر ایبے چرچ 1065 میں تعمیر ہوا، اسے شاہی تقریبات کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
ایبے چرچ برطانیہ کے بادشاہوں کی تاجپوشی کی روایتی جگہ ہے. ویسٹ منسٹر ایبے شاہی شادیوں اور قومی سوگ کی مرکزی عبادت گاہ بھی ہے۔
کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں کی گئی۔ یہیں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اپریل 2011 میں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔
قومی رہنماؤں کی یاد میں خصوصی سروسز بھی اس چرچ میں ادا کی جاتی ہیں۔ پاکستان کیلئے ایبے چرچ میں دعائیہ سروس کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے دعا کرتے ہیں، تقریب سے پاکستان اور برطانیہ کی یکجہتی کا اظہار ہوتا ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ قابل فخر لمحات ہیں کہ پاکستان کا جھنڈا ویسٹ منسٹر ایبے پر لہرایا گیا۔