• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، ایک بڑی پیشرفت، قیمتی معدنی دھات کا پتہ چلا لیا گیا

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، بلوچستان میں اینٹمونی کے نام سے جانی جانے والی سب سے اسٹرٹیجک اور قیمتی معدنی دھات کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) اور پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کے درمیان چند ماہ قبل طے پانے والے ایم او یو کے تحت دونوں اداروں نے اس معدنیات کی تلاش اور اسے بہترین کاروباری ماڈل پر مارکیٹ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔او جی ڈی سی ایل، جو کہ تیل و گیس کے شعبے میں ایک نمایاں دریافت اور پیداوار کمپنی ہے، اب بورڈ کی منظوری کے تحت معدنی شعبے میں اپنی سرمایہ کاری کو متنوع بنا کر ملک کی سب سے بڑی معدنی کمپنی بننے جا رہی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، او جی ڈی سی ایل نے پی ایم ڈی سی کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا ہے، جس کے تحت پی ایم ڈی سی تمام معدنیات کا اپنا تاریخی ڈیٹا اور مہارت فراہم کرے گی، جبکہ او جی ڈی سی ایل معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے مالی وسائل فراہم کرے گی۔ دونوں ادارے تمام کاروباری معاہدوں میں 50:50 فیصد شراکت دار ہوں گے۔فی الوقت، او جی ڈی سی ایل اور پی ایم ڈی سی ایک مشترکہ منصوبے میں داخل ہونے کی تیاری میں ہیں، جس کا اعلان اسلام آباد میں 8-9 اپریل کو ہونے والے پاکستان منسٹریل انویسٹمنٹ فورم میں کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے دونوں اداروں نے بلوچستان میں قلعہ عبداللہ اور ژوب میں دو بلاکس خریدے ہیں

اہم خبریں سے مزید