• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی معاہدے پر فوری عمل در آمد کیا جائے: عرب اسلامی وزارتی کمیٹی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیا ل کیا گیا، جبکہ غزہ جنگ بندی اور اسرائیل فضائی حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شاہدتوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔

اجلاس میں قیدیوں کی رہائی کے معاملے اور جنگی بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے پر زور دیا گیا ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید