• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ پاکستان, ہائی کمشنر محمد سلیم کا قائداعظم کو خراجِ عقیدت

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

پاکستانی ہائی کمیشن اٹاوہ اور پاکستانی قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو میں یومِ پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اٹاوہ میں ہائی کمشنر محمد سلیم اور ٹورنٹو میں قونصل جنرل خلیل باجوہ نے کینیڈین حکام اور پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ 

ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت اور قوم کے آباؤاجداد کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب میں کینیڈا کے وزیرِ دفاع بِل بلیئر، صوبائی وزیر ذیشان حامد، ارکانِ پارلیمنٹ راب اولیفنٹ، شریف صباوی، مائیکل کوٹیو اور اینڈریا ہیزل نے شرکت کی، قونصل جنرل خلیل باجوہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

وائس قونصل سندس علی خان نے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ ٹریڈ قونصلر التمش جنجوعہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید