کراچی (نیوز ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کے حملے کے خدشے کے پیش نظر اپنی فوج کو الرٹ کردیا ہے، صیہونی ریاستنے اپنا ایئر ڈیفنس سسٹم بھی فعال کردیا ہے، اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی اور وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں موجود اسرائیلی سفارتخانوں کو خالی کروالیا ہے۔