• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے پلان طلب

محسن نقوی--- فائل فوٹو
محسن نقوی--- فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، پاکستان بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پلان بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے،  ملک بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز لیول پر خواتین کے ٹورنامنٹ بھی کرائے جائیں، خواتین کو بھی کرکٹ کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس کو سامنے بھی لانا ہے اور نکھارنا بھی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ابھرتے ہوئے نئے پلیئرز کی پروفائلنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید