لاہور(رب نوازخان) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایچی سن کالج کے مستعفی پرنسپل کے حوالے سے انکشافات کر تے ہوئے بتایا ہے کہ پرنسپل مائیکل تھامس ’ایکسٹینشن‘ چاہتے تھے ان کی اہلیہ فنانشل کرپشن میں ملوث تھیں، ایشو کو بہت زیادہ اچھالا گیا،ایک سی ای او ڈیفنس چار کنال کے بنگلے میں کیسے رہتا ہے؟ بوٹی مافیا کو انجام تک پہنچائیں گے۔ پرنسپل ملازمت میں توسیع کے خواہشمند ، جبکہ ان کی اہلیہ طلبہ اور والدین سے پیسے لیتی تھیں۔ یہ بات میرے لیے بھی نہایت چشم کشا تھی۔
جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا احد چیمہ ہی نہیں کئی سو طلبہ اور والدین نے فیس معافی کی درخواستیں دے رکھی تھیں،مہینے گزرنے کے باوجود فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا۔