ملتان ،چنی گو ٹھ ( سٹاف رپورٹر،نا مہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے الزامات نے حکمرانوں کا کچا چٹھہ کھول دیا ہے اب حکمران قیادت سمیت ان کی B ٹیم کا حکومت سے جانا نوشتہ ء دیوار بن چکا ہے ، عالمی مالیتی اداروں کے پاس قوم کے بچہ بچہ کو گروی رکھ کر قومی دولت سے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں اب ایسے حکمران احتسابی عمل سے نہیں بچ سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے PTI کے رہنما ؤں عارف عزیز شیخ اور سید امجد بخاری سے ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو قرضوں سے ڈبونا چاہتے ہیں اور اس وقت ملک دیوالیہ پن کی حد تک پہنچا دیا گیا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن سے پاک اور شفاف نظام لانے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام حامی جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے ایک ایجنڈے پر متفق ہے جس کے لئے رواں ماہ بہت بڑے متفقہ فیصلے ہوں گے ۔نیو ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما حاجی فیاض بلوچ کی جانب دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہتحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر پی ٹی آئی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے جس طرح سے ہمیشہ کی طرح لوٹ مار کر کے ملک وقوم کا پیسہ باہر کے بینکوں میں رکھوایا اور قوم کو جواب دینے کی بجائے اب حکمران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری ،خالد جاوید وڑائچ ، خالد محمود کھو کھر ، رانا عبد الجبار ، سید بابر شاہ ، شیخ محمد حسن ، ربنواز کالرو ، محسن فیاض بلوچ ،اقبال عاربی ،میاں افتخار احمد ، حسین نواز لغاری ، رانا عارف ٹھاکر ، ملک ظفر راں ، ریاض لنگڑیال، میاں زاہد کمبوہ ، ملک فیروز نائچ ، حاجی شفقت عباس راں ، عبد الرحمان بلوچ ،احسن بلوچ ، چوہدری سعید ،مرزا آفتاب سمیت دیگر کا رکنوں نے بھی شرکت کی مخدوم شاہ محمود قریشی نے نے کہا کہ سعودی عرب میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہے ۔