• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات نہیں، مریم نواز ہیلی کاپٹر خرید رہی ہیں، بیرسٹر سیف


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز فوٹو شوٹس کے بجائے صوبے اور عوام پر توجہ دیں، پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات نہیں اور محترمہ اپنے لیے ہیلی کاپٹر خرید رہی ہے، مریم اور ان کا ٹولہ کے پی فوبیا کا شکار ہے۔

 اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے 10 ہزار نہیں 10 لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، 1 لاکھ 15 ہزار خاندانوں کو عید پیکج بھی دیا جا رہا ہے، 2 ہزار 50 شہدا خاندانوں کو بھی عید پیکج دیا جا رہا ہے۔

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت کے بارے میں بیان دینے سے پہلے اعداد و شمار درست کریں،  علی امین گنڈاپور عوامی وزیر اعلیٰ ہیں، ہمیشہ عوامی فلاح کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید