• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے باہر سکھ شہریوں پر قاتلانہ حملے، گرپت ونت سنگھ پنو کے اہم انکشافات

سکھ حریت پسند رہنما گرپت ونت سنگھ پنو نے بیرون ملک مقیم سکھ شہریوں پر بھارتی قاتلانہ حملوں سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گرپت ونت سنگھ پنو نے کہا کہ سکھ رہنماؤں پر حملوں میں کوئی تھرڈ پارٹی نہیں بلکہ ’را‘ براہ راست ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اجازت کے بغیر سکھ رہنماؤں پر حملے نہیں ہوسکتے۔

گرپت ونت سنگھ پنو نے کہا کہ سکھ بھارتی پنجاب کو پُرامن طور پر بھارت سے آزاد کروانا چاہتے ہیں اس لیے نریندر مودی کی حکومت انہیں نشانہ بنارہی ہے۔

سکھ حریت پسند رہنما نے مزید کہا کہ خالصتان کی تحریک مقبول تحریک ہے، اگر مقبول نہ ہوتی تو نریندر مودی ہمیں نشانہ نہ بناتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید