پشاور ( آن لائن ) کوہاٹ یونیورسٹی کے نامزد وائس چانسلر عزام العصر نے عہدے پر تقرری سے معذرت کر لی ہے ۔ جبکہ دو وائس چانسلرز پرتحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ صوبا ئی حکومت کی جانب سے عزام العصر کو وی سی کوہاٹ یونیورسٹی کی تقرری کی منظوری دی تھی ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کی نو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری حال ہی میں کی گئی ہے جن میں سے تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز میں دوپرتحفظات پائے گئے اور ایک وائس چانسلر نے معذرت کر لی ہے ۔ جس کے باعث تین وائس چانسلرز کی تقرری دوبارہ عمل میں لائی جائیگی ۔ ۔ کوہاٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے اپنے عہدے سے معذرت کے بعد اب نئی تقرری عمل میں لائی جائیگی ۔