• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے سرکاری ملازمین کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

جرمنی کے سرکاری ملازمین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 600 ملازمین نے سد حوالے سے چانسلر اولاف شولز اور دیگر سینئر وزراء کو خط لکھ دیا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر ہتھیاروں کی فراہمی بند کی جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال جرمنی نے اسرائیل کو 354 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی برآمدات کی منظوری دی تھی۔

اسرائیل کے ہتھیاروں کا 99 فیصد امریکا اور جرمنی سے آتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید