• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت سیاست میں قدم رکھنے والے ہیں؟

اداکار سنجے دت ـــ فائل فوٹو
اداکار سنجے دت ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔

سنجے دت نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں سیاست میں آنے کے بارے میں پھیلی تمام تر افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’میں سیاست میں آنے کے بارے میں پھیلی تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں‘۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر میں اپنا سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کروں گا تو خود اس کا اعلان کروں گا۔

سنجے دت نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ جو خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اُنہیں نظر انداز کریں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ  سنجے دت لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

کانگریس سنجے دت کی اسٹار پاور کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُنہیں بی جے پی کے امیدوار اور ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے مقابلے میں الیکشن میں کھڑا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

 بی جے پی نے 2014ء اور 2019ء کے انتخابات میں بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے کرنال کی سیٹ جیتی تھی اور اس سے قبل یہ سیٹ دو بار کانگریس کے پاس بھی رہ چُکی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید