• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اپنے درد، اپنے مصائب سُنائیں ہم

کِن آزمائشوں میں ہیں، کیسے بتائیں ہم

ناقابلِ بیاں ہیں وہ حالات و حادثات

جو دیکھتے ہیں شام و سحر دائیں بائیں ہم

برداشت اور ضبط کی ہوتی ہے ایک حد

کب تک طرح طرح کی تکالیف اُٹھائیں ہم

آفات ہیں زیادہ ہماری بساط سے

جینے کا حوصلہ نہ کہیں ہار جائیں ہم

کیا ہم سے آسمان کو ہے کوئی دشمنی

کیوں بے قصور جھیل رہے ہیں جفائیں ہم

شنوائی کی امید کہاں ناخدائوں سے

بیکار اُن کے سامنے کیا روئیں گائیں ہم

القصّہ، آج عید کا دن ہے شعورؔ! آئو

یہ دن گزارنے کے بجائے منائیں ہم

تازہ ترین