• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئندہے‘ احسن بختاوری

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)سلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔سرمایہ کاری کیلئے کاوشوں پروزیر اعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سابق نگران حکومت کی کاوشیں خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے معاون کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی اور سعودی تاجروں کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں براہ راست تعاون ناگزیرہے۔ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کو روابط میں بہتری اور قانونی اصلاحات کے لیے ایک فریم ورک کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد سے مزید