اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کھنہ پولیس نے باپ، بیٹی اور بیٹے کے گلے کاٹنے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ۔ ،تھانہ کھنہ کو ارشاد بی بی نے بتایا کہ میرا بیٹا شارون مسیح بچوں ادا اور اریان جلا ل کو سکول سے لے کر ڈرائیور آصف کے ساتھ غوری ٹاؤن سے کلمہ چوک آ ئے تو باہرجا کر دیکھا تو شارون اور دونوں بچے گاڑی میں خون میں لت پت پڑے تھے۔ نامعلوم افراد نے ان کے گلے کاٹے اور فرار ہو گئے۔