• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، گرینڈ سفائر میں رنگا رنگ چاند رات کا اہتمام

اسکرین گریب/جیو نیوز
اسکرین گریب/جیو نیوز

برطانیہ اور یورپ میں تمام مسالک کل ایک ساتھ عید منائیں گے، لندن کے گرینڈ سفائر میں برطانیہ کی سب سے بڑی اور رنگا رنگ چاند رات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

کرائیڈن میں لاہور اور کراچی جیسا ماحول ہے، ہال کے دروازے کھلنے کے بعد سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری  ہے۔

مہندی، پرفیوم، خوبصورت ملبوسات، جیولری، کھلونے و دست کاری کے اسٹالز، مہندی کے اسٹالز پر خواتین کا رش ہے۔ 

مزے مزے کے کھانوں اور ڈرنکس سمیت دیسی چائے بھی میسر ہے، رات گئے تک محفل سماع کا اہتمام کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید