خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن کی ترجمانی کرنی چاہیے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اُن کی ترجمان کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ مریم نواز اور عظمیٰ بخاری الیکشن کمیشن کی ترجمان بنی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عظمیٰ بخاری کو الیکشن کمیشن کی ترجمانی کرنی چاہیے، دراصل خیبر پختونخوا کے فیصلے الیکشن کمیشن کر رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ جعلی فارم 47 سے بنی حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہیں، بے جا تنقید کے بجائے ترقیاتی سفر میں علی امین گنڈاپور کا مقابلہ کریں۔