لاہور(خالدمحمودخالد)برطانیہ نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر الیکس ایلس کو تبدیل کرکے خاتون سفارتکار لنڈے کیمرون کو نیا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے۔ لنڈے کیمرون بھارتی تاریخ میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے رابطہ کرکے ایرانی جوہری پروگرام پر سفارتی حل میں ثالثی کی پیش کش پر زور دیا ہے۔