• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری ملکی و غیرملکی کرنسی، طلائی زیورات، گاڑیوں اور موٹرسائیکل سے محروم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عید الفطر کے موقع پر جڑواں شہروں میں وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیوارات ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تھانہ صدربیرونی کو ہارون شریف نے بتایا کہ گلشن آباد میں میرے ڈرائنگ روم کا دروازہ توڑکر چار ہزار 200برٹش پائونڈ مالیتی 15 لاکھ روپے،ساڑھے پانچ تولہ طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ نیو ٹاؤن کو راشد علی نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال میں دو موٹر سائیکل سوار گن پوائنٹ پر 44ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ روات کو سید امجد حسین نے بتایا کہ فیز8 میں ٹی وی لائونج کی گرل کاٹ کر پانچ لاکھ روپے ،تین تولہ طلائی زیورات چوری ہوگئے۔تھانہ سول لائن کو عماد ذوالفقار نے بتایا کہ میں نے تلسہ روڈ پر جونہی گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کی تو موٹر سائیکل پر سوارایک شخص میری اہلیہ سے گن پوائنٹ پر 30 لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چھین لےگیا۔ تھانہ آر اے بازار کو ملک مسعود عالم نے بتایا کہ میرےگھر کا تالا توڑکر 35 ہزار روپے ،طلائی زیورات ،چاندی چوری ہوگئے۔ دیگر وارداتیں تھانہ کینٹ ،نصیرآباد،صادق آباد ، نیو ٹاؤن ، وارث خان،کراچی کمپنی کے علاقے میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید