• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے عید قاہرہ میں غزہ کے بچوں کیساتھ منائی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے عیدالفطر قاہرہ مصر میں موجود غزہ کے زخمیوں، بیماروں اور بچوں سمیت مہاجرین کے ساتھ منائی۔ انہوں نے چاند رات پر غزہ کے معصوم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کو مختلف میگا شاپنگ سنٹرز میں عید کی شاپنگ کروائی۔ اس موقع پر بچوں کو کھلونے اور گفٹ سمیت عیدی بھی دی گئی۔ عیدالفطر کی نماز کے بعد مرکزی صدر الخدمت وفد کے ہمراہ مستشفیٰ فلسطین، الاسلام ہاسپٹل سمیت مصر کے دیگر ہسپتالوں میں گئے۔
اسلام آباد سے مزید