کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر یحییٰ رحیم صفاوی کا کہنا ہے کہ ایران کے ممکنہ ردعمل سے اسرائیل خوف کی کیفیت میں ہے، اسرائیل ایک ہفتے سے خوف و ہراس اور ہائی الرٹ پر ہے، اسرائیل، حمایتی پریشان ہیں، وہ یہ نہیں جانتے کہ ایران کیا کرنا چاہتا ہے۔ نفسیاتی اور سیاسی جنگ ان کےلیے اصل جنگ سے زیادہ خوفناک ہے، یہ لوگ ہر رات حملے کے انتظار میں گزار رہے ہیں، بہت سے گھروں کو چھوڑ کر شیلٹرز میں جا چکے ہیں۔