• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، متعدد گرفتار

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ 

کراچی سے ترجمان ایکسائز کے مطابق ٹنڈوالہیار میں 15 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے جبکہ 450 لیٹر شراب اور 2110 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ 

ترجمان ایکسائز کے مطابق کارروائیوں میں 3 گرام کرسٹل، 10 کلو چھالیہ، مین پوری اور گٹکا بھی برآمد کیا گیا۔ 

ترجمان نے بتایا کہ مٹھی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار اور 65 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی جبکہ میر پورخاص میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی میں 60 لیٹر دیسی شراب برآمد اور ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق عمر کوٹ میں ایکسائز پولیس کی کارروائی میں ایک ملزم گرفتار اور 100 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ 

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پولیس اور ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائیوں کی تعریف کی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید