• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ،جھولا ٹوٹنے پر ڈی سی او ساہیوال او ایس ڈی، ایم ایس اور ڈی ڈی او معطل

لاہور،ساہیوال(خصوصی نمائندہ، نمائندہ جنگ ، این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےجمعہ کے روز بغیر پروٹوکول  عام وین میں سفر کر کے  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کااچانک دورہ کیا اورجھولا ٹوٹنے کے حادثہ میںناقص انتظامات پر ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال کو معطل کر کے او ایس ڈی بنا دیا ہے اور اسسٹنٹ ڈائرریکٹر پارکس شفیق ڈوگر کو بھی معطل کر دیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایمر جنسی کے غفلت کے ذمہ دار 7ڈاکٹرو ں سمیت صفائی کے عملہ کے خلاف انکوائری کے بعد ایکشن لینے کا  حکم اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سرزنش بھی کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اچانک کنعان پارک میںدوکشتی جھولے ٹوٹنے سے 70افراد کے زخمی ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اوران میں ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ کے ذمہ دار تمام کرداروں کو سخت سزا دی جائے گی اور جھولے کی اجازت دینے والے افسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔ تاہم انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایمر جنسی میں مریضوں کو بہترین سہولتیں دینے کا حکم دیا -وزیر اعلی نے جھولے کی مالکن اور اس کے فرنٹ مین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔وزیر اعلٰی  نےہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے علاوہ جھولا گرنے کے باعث زخمی ہونے والے بچوں اور نوجوانوں کی عیادت کی اور ان کے علاج معالجے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں-وزیر اعلی نے گاؤن نہ پہننے پر ایم ایس اور ڈیوٹی ڈاکٹرز پر برہمی کا اظہار کیااور ہسپتال میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی - ایک مریض کیشکایت پر وزیر اعلیٰ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ مریضو ںکو مفت ادویات ہرقیمت پر فراہم کی جائیں -وزیر اعلی نے زخمی بچوں ، بچیوں اور نوجوانوں میں پھول تقسیم کئے اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی- وزیر اعلی نے ہسپتال میں نیوروسرجن کے نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ نیورو سرجن کی تعیناتی کے لئے فوری طور پراقدامات کئے جائیں-وزیر اعلی نے بعض وارڈوں میں ایئر کنڈیشنڈ  نہ چلنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا - وزیر اعلی نے ہسپتال میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی اور بتایا گیا کہ جھولا لگانے کی اجازت انتظامیہ سے نہیں لی گئی- وزیر اعلٰی نے ایم ڈی نیسپاک  کوفوری طور پر انجینئرز کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی -وزیر اعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کاشکر ہے کہ حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے لیکن جو بچے زخمی ہوئے ہیں اس واقعہ کا بھی میں نے سخت نوٹس لیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانو ن کے مطابق کارروائی ہو گی -وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے بعد واپسی پر اچانک اپنا ہیلی کاپٹر قادرآباد کے قریب ساہیوال کول پاور پلانٹ کی سائٹ پر اتار لیا اور 1320 میگا واٹ کے بجلی کے اس منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا-وزیر اعلی ہیلی کاپٹر سے اتر کر  کارمیں منصوبے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا  جس سے چینی انجینئر ز اور مزدور حیران رہ گئے - وزیر اعلی  شہباز شریف نے کول پاور پلانٹ کے کولنگ ٹاور کا معائنہ کیا اور منصوبے کے مختلف حصے دیکھے اور کام کی رفتار پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اورچینی انجینئرز اور مزدوروں کو شاباش دی- وزیر اعلی کو چینی انجینئرز اور منصوبے کے سربراہ مسٹر سانگ نے بریفنگ بھی دی- وزیر اعلی نے نہر پر بنائے جانے والے پل اور ریلوے لائن کا بھی معائنہ کیا-اس موقع پر وزیر اعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوں لگتا ہے کہ یہاں ’’ جن‘‘ کام کر رہے ہیں -بلا شبہ جس تیز رفتاری سے اس منصوبے کو آگے بڑھایا گیا ہے اس پر میں چینی انجینئرز کے ساتھ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں - انشاء اللہ یہ منصوبہ اپنی مقررہ مدت سے کہیں پہلے مکمل ہو گا اور پاکستان میں اندھیرے دور کرنے میں ممدومعاون ثابت ہو گا-مسٹر سانگ اور چینی انجینئرز نے وزیر اعلی شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی  علاوہ  ازیںوزیراعلی ٰپنجاب محمد شہبازشریف نے عید کے روز چلڈرن ہسپتال کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان میں  تحائف و عیدی تقسیم کی ۔ مختلف وارڈز میں گئے اورزیرعلاج بچوں کے لواحقین نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والے طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔وزیراعلی نے عملہ صفائی کو وردیاں پہنانے  اور ہسپتال  کےٹوائلٹس میں صابن یا ہینڈ واش رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے  ڈاکٹروں ،نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عید کی تعطیلات کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے آپ کا جذبہ قابل ستائش ہے۔دورے کے بعد وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عیدالفطرکے موقع پرپوری قوم کومبارکبادپیش کی۔دکھی انسانیت کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کاحقیقی مقصد ہے۔مخیر حضرات کا فرض ہے کہ وہ کم وسیلہ افراد  کوبھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔انہوںنے کہا کہ چلڈرن ہسپتال پاکستان کا بہترین ہسپتال ہے پھر بھی بہتری کی بہت گنجائش ہے۔-گزشتہ روز ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کی صحت یابی زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے کروڑوں پاکستانیوں کی دعاؤں کا ثمر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کی طرف سے ان تمام ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں، بھائیوں اور بزرگوں کا شکرگزار ہیں جنہوںنے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بار گاہ الٰہی میں اپنی عبادتوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف کی شفاء یابی کیلئے دعائیں کیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوںنے انسانی جذبوں اوراعلی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے سیاسی اختلافات کے باوصف، وزیراعظم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اوران کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی اورمیں خداتعالیٰ سے ان لوگوں کے لئے بھی ہدایت کی دعا مانگتا ہوں جنہوں نے وزیراعظم کے نازک ترین آپریشن اورعارضہ قلب جیسی صورتحال کو بھی ذاتی اورسیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے عید الفطر کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی اور لوگوں سے عیدملے- وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میاں چنوں کے علاقے صادق کالونی میں جھولا گرنے کے باعث بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کمشنر اور آرپی او   راولپنڈی کو ٹیلی فون کر کے اسلام آباد سے مری جانے والے راستوں پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے شمالی چھائونی کے علاقے میں ڈور پھرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
تازہ ترین