• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کی تنقید پر نہیں، پرفارمنس پر دھیان ہوتا ہے, مچل اسٹارک

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ میڈیا کی تنقید پر نہیں، میرا پرفارمنس پر دھیان ہوتا ہے۔

ایک بیان میں مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ کچھ نہیں پڑھتا اس لیے مجھے کوئی چیز پریشان نہیں کرتی، دو سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلا، ہو سکتا ہے سست آغاز کی یہی وجہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں ردھم میں واپس آ رہا ہوں، اب اچھی بولنگ ہو رہی ہے، 34 برس کا ہو چکا ہوں اپنے ورک لوڈ سے مطمئن ہوں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ جو ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلتے ہیں ان کے لیے ٹی ٹوئنٹی آسان ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچز میں معمولی پرفارمنس پر مچل اسٹارک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

مچل اسٹارک نے گزشتہ روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مچل اسٹارک کا 24.75 کروڑ بھارتی روپے میں معاہدہ ہوا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید