• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں معصوم بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں معصوم بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے،خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق ملیر میمن گوٹھ جوگی گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 8 سالہ عبداللہ ولد امام بخش جاں بحق ہوگیا، لاش جناح اسپتال لائی گئی،متوفی اسی علاقے کارہائشی تھا، سپر ہائی وے الآصف کٹ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا،فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، ملیر کالا بورڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 17 سالہ شہباز جاں بحق ہوگیا ، سلطانہ آباد ہجرت کالونی گلی نمبر 65 کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 6 سالہ صاحبہ دختر محمد صادق جاں بحق ہوگئی ، بچی اسی علاقے کی رہائشی اور گلی میں کھیل رہی تھی کہ مبینہ طور پر بجلی کے پول سے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی، دریں اثنا احسن آباد فضل مل کے قریب واقع نالے سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،فوری طور پر متوفیہ کی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہونے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا، قیوم آباد سی ایریا حنفیہ مسجد کے قریب واقع کچرا کنڈی سے نومولود بچی کی لاش ملی، یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر کے قریب فٹ پاتھ سے40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، شناخت او روجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید