• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے تحت ماہی گیروں کی ریلی، پولیس نے سمندر جانے سے روک دیا

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پولیس نے پی ٹی آئی ضلع کیماڑی کی جانب سے کیماڑی جیٹی سے منوڑہ تک ماہی گیروں کی کشتی ریلی کے شرکا کو سمندر میں جانے سے روک دیا ،ریلی میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ، کراچی کے صدر راجا اظہر، آئی ایل ایف سندھ کے صدر وہاب بلوچ، ایڈووکیٹ شجاعت علی خان، فضا ذیشاناور ماہی گیروں جیٹی پر پہنچے تھے،اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی خود کو جمہوریت کی چیمپیئن سمجھتی ہےہمیں پر امن احتجاج سے بھی روکا جارہا ہےہم نے کسی بھی احتجاج میں روڈ بلاک نہیں کیا، ماہی گیروں نے بھی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے،پولیس نے یہ کہہ کر جیٹی کا گیٹ بند کر کے روک دیا کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید