• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی طرح موجودہ حکومت بھی مایوس کن تعلیمی پالیسی کا تسلسل ہے، سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے مرکزی صدر منور عباس، سیکریٹری جنرل شاہجہاں پنھور، دیگر مرکزی رہ نماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ موجودہ سندھ کی صوبائی حکومت کے ابتدائی ایام بھی ماضی کے پندرہ برس کے دور کی طرح تعلیمی پالیسی مایوس کن اور ماضی کا تسلسل لگ رہی ہیں جس سے صوبہ سندھ میں مزید تعلیمی پسماندگی کا شکار ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے، سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم نگراں حکومت سے لیکر چوتھی بار شروع ہونے والی سندھ کی صوبائی حکومت کی توجہ تعلیمی مسائل کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر صوبائی وزارتِ تعلیم کی ترجیحات تعلیم کے سوا کچھ اور معلوم ہو رہی ہیں۔ سندھ کے کالجز کے طلبہ کے مسائل، کالجز کے مسائل سمیت سندھ کے کالج اساتذہ کے مسائل و مشکلات میں کوئی بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے ، سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم نگراں حکمرانوں سمیت موجودہ حکمرانوں کو انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو شدید گرمی میں منعقد نہ کرنے، تعلیمی بورڈز میں خالی تمام اسامیوں چیئرمین بورڈز، ناظمِ امتحانات و سیکریٹری بورڈز کی میرٹ پر جلد تعیناتی، نصاب کی کتابوں کا بروقت ماکیٹ میں دستیاب کرنے ، کالجز میں سالوں پرانی ایس این ای کو بڑھانے، آبادی کے تناسب سے نئے کالجز کے قیام ، دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے کالج اساتذہ کے سروس اسٹرکچر کو فائیوٹیئر دینے سمیت متعدد مسائل کی جانب توجہ دلاتے رہے ہیں مگر کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید