• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے تیز دھار آلہ کا وار کرکے مبینہ خودکشی کرلی، خودکشی نہیں کی، والدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر بزرٹہ لائن چاندنی چوک کے قریب گھر سے شدید زخمی حالت میں 16سالہ شاہ زیب ولد قربان کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،ابتدائی معلوما ت کے مطابق متوفی نشے کا عاد ی تھا اور اس نے گھر میں جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر تیز دھار آلے کا وار کرکے مبینہ خودکشی کی ہے،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی والدہ نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے کہ شاہ زیب گھر کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوا تھا ،اس نے خودکشی نہیں کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید