• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری چار گاڑیوں، 18 موٹر سائیکلوں سے محروم، گھروں میں لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2 گاڑیوں ایک رکشے 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،6 افراد سے جھپٹا مار کران کےموبائل چھین لئے گئے۔وفاقی دار الحکومت میں بھی 30وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار اور ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ ایک کار اور آٹھ موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔جڑواں شہروں میں متعدد افراد سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ نیوشکریال میں محمد شکیل کی دکان کا تالہ توڑ کر مرغی، آٹا و دیگر سامان کریانہ کل مالیتی ساڑھے چھ لاکھ روپے ، نقدی 50ہزارروپے اور2 موبائل،جراہی سٹاپ اڈیالہ روڈ پر عکاس خورشید کے گھرکے تالے توڑ کر4لاکھ 40 ہزارروپے ،ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں امجد حسین رضوی کے گھر کے تالے توڑ کر چار تولے وزنی طلائی زیورات، تین گھڑیاں مالیتی اڑھائی لاکھ روپے اورگولڈ پلیڈڈ جیولری مالیتی ایک لاکھ روپے ،گلشن آباد میں اسامہ بن سلیم کے گھرکے تالے توڑ کر6 لاکھ روپے اور 12 تولے سونا ،تھانہ کراچی کمپنی جی ایٹ ون میں آصف اعوان کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور تالے توڑ کر 2 لاکھ 90 ہزار روپے چوری کر کے لے گیا ۔ایچ نائن اتوار بازار کے قریب ڈاکٹر حیدر کی گاڑی سے ہیرے کی انگوٹھی دو کڑے تین چوڑیاں تین انگوٹھیاں اور ایک موبائل فون،تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان میں سید شفیق شاہ کے کے گھر سے 4 تولے سونے کے زیورات ، تھانہ بھارہ کہو کے علاقے محلہ ٹکا خان میں اویس ندیم کے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور تالے توڑ کر گھر سے ساڑھے 8 لاکھ روپے کی نقدی 14لاکھ روپے مالیت کے زیورات، تھانہ نیلور کے علاقے فیڈرل ٹاؤن میں طاہر صادق کےاہل خانہ کی عدم موجودگی میں چور دو لائسنسی پستول اور 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے۔
اسلام آباد سے مزید